ابنا: شام نے ممکنہ فوجی حملے کے پیش نظرملکی دفاع کے لئے بحری اور فضائی مشقیں انجام دی ہیں ہے جن میں شامی فوج نے جدید قسم کے ہتھیاروں کے تجربات کئے ہیں۔
۔شامی بحریہ اور فضائیہ نے کل بہت بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کیا ان فوجی مشقوں میں پیشرفتہ جنگی طیاروں اور میزائلوں سے بھر پور استفادہ کیا گيا ۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فضائیہ نے دشمن کے فرضی ٹھکانوں پر بمباری کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شامی فضائیہ نے ان مشقوں میں اپنی تمام توانائیوں کو کام میں لاتے ہوئے فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کیا فوجی مشقوں کے علاقہ میں جنگ کی حالت برقرار تھی۔..... /169